Overview

لکھی سرائے کے مشہور ’اشوک دھام مندر‘ میں اچانک بھگدڑ نے 7 عقیدتمندوں کو لی جان، کئی زخمی Jobs in Ivory Park, Gauteng, South Africa at Qaumi Awaz

Title: لکھی سرائے کے مشہور ’اشوک دھام مندر‘ میں اچانک بھگدڑ نے 7 عقیدتمندوں کو لی جان، کئی زخمی

Company: Qaumi Awaz

Location: Ivory Park, Gauteng, South Africa

  • Twitter X Streamline Icon: https://streamlinehq.com

Videos

ہجر کو حوصلہ اور وصل کو فرصت درکار

اک محبت کے لیے ایک جوانی کم ہے

  • صفحہ اول
  • خبریں
    • قومی خبریں
    • صنعت و حرفت
  • عالمی خبریں
    • عالمی خبریں
    • پاکستان
    • عرب ممالک
  • فکر و خیالات
  • ویڈیوز
  • ادبیات
  • پریس ریلیز
  • کھیل

Videos

Follow Us

  • Twitter X Streamline Icon: https://streamlinehq.com

قومی خبریں

لکھی سرائے کے مشہور ’اشوک دھام مندر‘ میں اچانک بھگدڑ نے 7 عقیدتمندوں کو لی جان، کئی زخمی

حادثہ کے وقت مندر احاطہ میں زبردست بھیڑ جمع تھی۔ تقریباً 50 ہزار عقیدتمند جلابھشیک کے لیے قطار میں لگے ہوئے تھے۔ اسی دوران بجلی کا تار گرنے سے لوگ گھبرا کر بھاگنے لگے، جس سے بھگدڑ کی حالت پیدا ہو گئی۔

i

  • Twitter X Streamline Icon: https://streamlinehq.com

قومی آواز بیورو

Published: 17 Aug 2026, 8:40 AM

Follow Us On

Twitter X Streamline Icon: https://streamlinehq.com

بہار کے لکھی سرائے واقع مشہور ’اشوک دھام مندر‘ میں آج صبح دردناک حادثہ پیش آیا۔ ساون کے تیسرے سوموار پر بھگوان شیو کے ’جلابھشیک‘ کے لیے پہنچے ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمند پہنچے ہوئے تھے۔ اسی دوران بجلی کا تار گرنے سے عقیدتمندوں میں زبردست بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثہ میں کم از کم 7 عقیدتمندوں کی موت ہو گئی، جبکہ 12 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاقہ کے قریبی اسپتالوں میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کے وقت مندر احاطہ میں شدید بھیڑ جمع تھی۔ عقیدتمند جلابھشیک کے لیے قطار میں لگے ہوئے تھے۔ اسی دوران بجلی کا تار گرنے سے لوگ گھبرا کر بھاگنے لگے، جس سے بھگدڑ والی حالت پیدا ہو گئی۔ کچھ خواتین بھیڑ میں دب گئیں اور موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، انتظامیہ کے افسران اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ زخمیوں کو فوراً لکھی سرائے صدر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں کچھ کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ راحت اور بچاؤ کاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انتظامیہ حالات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس حادثہ کی جانکاری دیتے ہوئے لکھی سرائے کے ضلع مجسٹریٹ شیلیندر کمار نے بتایا کہ ساون کا تیسرا سوموار ہونے کے سبب انتظامیہ نے مندر احاطہ میں بھیڑ کو کنٹرول کرنے کا انتظام کیا تھا۔ انتظامیہ کی ٹیم علی الصبح 3.30 بجے سے ہی جائے وقوع پر موجود تھی اور سبھی انتظامات بہتر انداز میں کیے گئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ 2 ٹرینوں کے رکنے سے بھاری بھیڑ مندر احاطہ تک پہنچ گئی تھی۔ چونکہ مندر میں پہلے سے ہی بھیڑ موجود تھی، اس لیے مزید عقیدتمندوں کے پہنچنے سے حالات کشیدہ ہو گئے۔ شیلندر کمار کا کہنا ہے کہ صبح تقریباً 6.45 بجے بھیڑ بڑھنے سے ایک طرف (کھیت کی طرف) کی بیریکیڈنگ ٹوٹ گئی، جس سے لوگ ایک دوسرے کے اوپر گر گئے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ فوراً 15-10 لوگوں کو ایمبولنس کی مدد سے اسپتال بھیجا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

  • Bihar
  • mandir
  • temple
  • Stampede
  • Lakhi Sarai

ADVERTISEMENT

Most Popular

ٹرمپ نے اپنے داماد کو حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے بھیجا

ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں میں کمی کا حکم دیا

بی جے پی کے کیرالم کے ریاستی نائب صدر ایس دیون نے استعفیٰ دے دیا

ڈر کا خاتمہ تو ہوا، آگے کیا؟…پرشوتم اگروال

مضامین سبسکرائب نیوز پیپر

شیئر

next

  • Twitter X Streamline Icon: https://streamlinehq.com

xلکھی سرائے کے مشہور ’اشوک دھام مندر‘ میں اچانک بھگدڑ نے 7 عقیدتمندوں کو لی جان، کئی زخمی

Upload your CV/resume or any other relevant file. Max. file size: 800 MB.